پاکستانی وزارت مذہبی امور کا اگلے حج کے لیے وقت سے پہلے درخواستیں’ واجبات اقساط میں وصول کرنے پر غور

0
52

کراچی: پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اگلے حج کے لیے وقت سے پہلے درخواستیں اور واجبات اقساط میں وصول کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے یہ بیان انیق احمد کے وزیر مذہبی امور کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزرات مذہبی امور کے حکام کی جانب سے نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کو بریفنگ دی گئی اور حج کے انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو ہونے والی ملاقات میں فریقین نے وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں