کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بے کراچی میں ماتمی جلوس کا فضائی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کی سکیوریٹی کا جائزہ لیا۔
مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ سے لے کر کھارادر تک جلوس کا فضائی معائنہ کیا اور جلوس کے حوالے سے لگائے گئے تنصیبات کا بھی جائزہ لیا۔ جلوس کی سکیورٹی کے لیے سندھ حکومت نے سی سی ٹی وی موبائل سسٹم بھی نصب کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے فضائی دورے کے دوران دیگر علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قربانی کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین کی شہادت حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے۔ آج ظہرین کی نماز میں عزادار ان پاکستان بشمول پوری دنیا سے کوروناکے خاتمے کے لیے دعائیں کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈوائزر مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر تھے۔۔فضائی معائنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ آئی جی آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر آئی جی آفس میں وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔