اسلام آباد: صحافی کو ٹیلی فون پر دھکیاں دینے پر جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت اسلام اباد میں پہلا مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
دی پاکستان اُردو سے صحافی محمود خان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ وقت میں پیشہ ورانہ صحافت خطرناک ہوگئی ہے جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ میں اپنی صحافتی زمہ داری سرانجام دے رہا ہوں ایسی کئی نیوز اسٹوری پر کام کرتا ہوں لیکن ایک نیوز اسٹوری پر کام دوران مجھے فون پر دھمکیاں دی گئی جس کا میں نے جنرلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس موقع پر میں صحافتی تنظیموں اور اپنے کولیگ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس موقع پر میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اب جو بھی صحافی کو حراساں کرے گا یا دھمکی دے گا جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت پولیس فوری مقدمہ درج کرنے کی پابند ہوگی۔