جے ڈی سی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح

0
47

اسلام آباد: جے ڈی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے پمز اسپتال اسلام آباد کے پہلے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ فری موبائل ریسٹورنٹ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی جانب سے جے ڈی سی کو دی گیا ہے۔

اس موقع پر ذلفی بخاری نے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا عظیم کام ہے۔ اسلام آباد میں جے ڈی سی کے پہلے موبائل ریسٹورنٹ کا آغاز احسن اقدام ہے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہ ہی وژن ہے کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ کسی مسافر اور مستحق کو کھانا کھلانا بہت ثواب کا کام ہے۔ دستر خوان اور اور نئے ڈائیلسزز سینٹرز کے قیام پر جے ڈی سی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 تقریب کے آخر میں جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کیں۔ اس موقع پر چئیرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن، چئیرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس فواد بشیر معروف ٹی وی آرٹسٹ جناب عمران عباس، سابق نیشنل کرکٹر جناب یاسر حمید، جعفر فیملی فاونڈیشن کے رہنما جناب ڈاکٹر اسد ھیمانی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یزان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس جناب کرنل ریٹائرڈ شہزاد علی کیانی اور پیر سلطان بھی موجود تھے۔ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی جانب سے ایک اور موبائل ریسٹورنٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں