کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہوگا اور اتور کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، سبی میں بارش کا امکان ہے۔
شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل تک ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل میں بھی بارش کا امکان اور اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان اور بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان جبکہ پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔