صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے خرم شیر زمان کی ملاقات

0
46

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ملاقات۔ ملاقات میں کراچی کے مسائل اور حالیہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

خرم شیرزمان نے صدر مملکت کو کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ملاقات میں بجلی کے مسئلے اور حل پر اور گرین لائین سمیت کراچی میں پانی کی قلت بھی زیرِ گفتگو رہی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا اور کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ صدر مملکت کراچی کے لیے فکرمند ہیں اور صدر مملکت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ گرین لائین آئندہ سال تک شروع ہوجائے گی اور کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے صدر مملکت اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں