پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی قیمتوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں محکمہ انڈسٹریز و کامرس کی طے شدہ قیمت پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز و دیگر متعلقہ حکام سرکاری نرخ سے زائد پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور تمام ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر چینی کے حوالے سے رپورٹس پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو ارسال کیا کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے شہری مرستیال ایپ کے ذریعے چینی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی وغیرہ کو رپورٹ کریں اور متعلقہ انتظامیہ مرستیال ایپ کے ذریعے رپورٹ شدہ کیسز پر فوری کاروائی کریں۔