سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

0
19

کراچی: سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ممتاز بھٹو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق گورنر سندھ کی عمر 88 برس تھی۔

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ممتاز بھٹو کافی عرصے سے علیل تھے اور  ان کا انتقال اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ممتازبھٹو کی میت آبائی علاقے لاڑکانہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی آبائی علاقے میں ہی کی جائے گی۔

ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے رشتے دار اور قریبی ساتھی تھے اور وہ سابق وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے۔  ممتاز بھٹو نے آٹھویں گورنر سندھ اور بعدازاں تیرہویں وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ممتاز بھٹو 1967سے 1988 تک پیپلز  پارٹی سے وابستہ رہے، بعد ازاں ممتاز  بھٹو  نے سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی اور پھر 2017 میں ممتاز  بھٹو نے اپنی سیاسی جماعت کو  تحریک انصاف میں ضم کر دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں