بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہید شاہنوازبھٹو کے مزار پر آمد

0
149

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہید شاہنواز بھٹو کے مزار پر آمد۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 35ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت اور شہید شاہنواز بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنی جان قربان کی اور شہید شاہنواز بھٹو نے ڈکٹیٹر کے خلاف مزاحمت کی لازوال مثال قائم کی۔ شہید شاہنواز بھٹو نےعالمی فورمز پر پاکستان کی بحالی جمہوریت تحریک کی اہمیت کو واضح کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کے لئے شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت ایک آئیڈیل ہے۔ آج اگر پاکستان میں جمہوری روایات ہیں تو اس کی ایک وجہ شہید شاہنواز بھٹو کی قربانی بھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں