عطا آباد جھیل پر واقع لیکسس ہوٹل سیل، 15 لاکھ روپے جرمانہ

0
15

‎ہنزہ: ہنزہ کی معروف سیاحتی مقام عطاآباد جھیل میں گٹر کا پانی چھوڑنے کے حوالے سے بین الاقوامی وی لاگر کی رپورٹ کے بعد حکام جاگ گئے،

‎لیکسس ہوٹل کا ایک حصہ گلگت بلتستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا۔

‎ای پی اے ڈائریکٹر خادم حسین کے مطابق ناقص انتظامات پر ہوٹل 30 کمروں کے ایک حصے کو سیل اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ہوٹل نے ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط اور سیفٹی سٹینڈرڈز کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

‎حکام کا کہنا ہے کہ عطاآباد جھیل کے کنارے واقع تمام ہوٹلز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

‎مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں