کراچی: گزشتہ دنوں الفلاح تھانے کی حدود جامعہ ملیہ کے علاقے میں سابقہ یوسی ناظم کے بیٹے رضا کو قتل کرنے پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ رضا ذولفقار کے قتل کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقتول کے والد نے مقدمہ میں دو افراد کو نامزد کیا ہے۔ مقدمہ میں مصطفی قریشی اور حبیب اسماعیل نامی افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں دونوں افراد سے کئی عرصے زمینی تنازعہ رہا ہے۔ دونوں افراد نے مجھے اور میری فیملی کو مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ دونوں افراد کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کروا چکا ہوں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے اور فی الحال کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقتول کے والد نے جن افراد پر شک کا اظہار کیا ہے ان کا سی ڈٰی آر اور لوکیشن حاصل کی جارہی ہیں۔