اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی تاہم صنعت کار اپنے ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی خاطر حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔