یوکرائن میں نوزائیدہ بچے اپنے والدین کے انتظار میں

0
103

یوکرائن میں یہ بچے غیر ملکی جوڑوں کے ہیں جنہوں نے یوکرائینی خواتین کے شکم میں نو ماہ تک پرورش پائی جو ان کی بیالوجیکل مائیں نہ تھیں۔ اب پیدائش کے بعد انہیں ان کے اصل ماں باپ کے حوالے کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایئر پورٹس اور ایئر ٹریول پر بندشیں لگ گئیں اور ان بچوں کے والدین انہیں لینے یوکرائن نہیں آ سکے۔ یہ بچے ہوٹل کے کمروں میں منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرائن آجکل سوروگیسی کا مرکز ہے جہاں پچاس ہزار ڈالر میں خواتین دوسروں کے بچے اپنے پیٹ میں نو ماہ تک پرورش کرنے کے لئے مل جاتی ہیں جبکہ امریکہ میں اس کا معاوضہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ پہلے انڈیا بھی سوروگیزی کا مرکز تھا لیکن اب انڈین حکومت نے اس پر پابندی لگا دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں