کے ایم سی میں مبینہ جعلی ترقیوں کا معاملہ، عدالت کا میئر کراچی سمیت افسروں کو زاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم

0
12

کراچی: کے ایم سی میں مبینہ جعلی ترقیوں کے خلاف عدالت نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم سی افضل زیدی، اور ڈائریکٹر ایچ آر ایم کو زاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

ہائی کورٹ سندھ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ڈی پی سی ٹو میں سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز اور غیر قانونی پروموشن، ڈیڈ کیڈر ملازمین کی جعلی پروموشن پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب، میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی اور سینیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم سیف عباس حسنی کو مورخہ 20 مئی 2025 کو ان پرسن طلب کر لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ساوتھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کے ایم سی میں ڈی پی سی ٹو میں گڑ بڑ گھوٹالا کرنے پر ایچ آر ایم اور ڈی پی سی کمیٹی کے خلاف اوپن انکوائری کے لئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو لیٹر روانہ کر دیا ہے۔

کے ایم سی ایسا ادارہ بن چکا ہے جہاں راتو رات چپراسی اور ڈرائیور ڈی پی سی کمیٹی کو مال کھلا کر افسر بن جاتے ہیں۔ محکمہ ہے رول بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے نہیں چوکتے، راتوں رات فنگر ٹپس کے زریعے گریڈ میں اصافہ اور تو اور ملازمین و افسران سے مال پکڑ کر عمر میں کمی کردی جاتی ہے۔

کے ایم سی میں ڈائریکٹر پے رول اور ڈی پی سی کمیٹی ٹو متنازعہ بن چکی ہے وسیم خان نامی ملازم نے ان تمام گڑ بڑ گھو ٹالا کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ میں بھی درخواست لگائی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں