نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 فیملی فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا، ایڈمنسٹریٹر

0
24

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے)ناردن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 میں ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیسری بار ناردن بائی پاس پر مویشی منڈی لگ رہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر مویشی منڈی لگتی رہی ہے، مویشی منڈی 1200 ایکڑ اور 20 بلاکس پر مشتمل ہوگی۔

مویشی منڈی ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے کہا کہ بیوپاریوں کو کھانا، پانی اور اور چارے سمیت تمام چیزیں باہر سے لانے کی اجازت ہوگی، منڈی کے آنے والے ہر رستے پر پیٹرولنگ رہے گی، پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد تک کی کمی کر دی گئی ہے، بائیک کے 1600، گاڑی 3250، ٹرک 5000 تک وصولی ہوگی، انٹری کی فیس کے علاوہ ٹینٹ، پانی اور لائٹس کی سہولیات فری موجود ہونگی، مویشی منڈی ایک فیملی فیسٹیول کی طرح سجنے جارہی ہے یہاں خریداروں کیلئے فوڈ اسٹریٹ بھی سجائی جائے گی، 1200 ایکڑ پر 2 لاکھ بڑے جبکہ 1 لاکھ چھوٹے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، بیوپاری اپنے جانوروں کیلئے چارہ اور ٹینٹ باہر سے لاسکتے ہیں لیکن انہیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے مزید کہا کہ وی آئی پی بلاک میں 2 سے ڈھائی لاکھ فیس ہے جبکہ جنرل بلاک پر تمام سہولیات مفت ہونگی، جانوروں کی صحت کیلئے 50 فیصد رعایت پر اسٹالز لگائے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی نے میڈیا بریفنگ میں مزید بتایا کہ مویشی منڈی 22 سال سے سہراب گوٹھ پر لگ رہی ہے جبکہ تین سال سے نادرن بائی پاس پر لگ رہی ہے، منڈی 12سو ایکڑ پر محیط ہے یہ صرف منڈی نہیں بلکہ فیملی فیسٹیول ہے، مویشی منڈی میں فوڈ اسٹریٹ بن رہی ہے، سڑکوں پر 3 گنا پولیس موجود ہے، پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا تھا کہ فری بلاکس کی تعداد بڑھادی گئی ہے، منڈی میں تجربہ کار لوگ ہیں شکایات دور کی جائیں گی، صحافی حضرات اپنا کارڈ دکھا کر منڈی میں آسکتے ہیں، میئر کراچی اور دیگر حکام سے غیر قانونی منڈیوں کے حوالے بات ہوئی ہے، جانور کی انٹری فیس کا شیڈول جاری کیا جائے گا، ڈاکٹرز کی ٹیم بھی مویشیوں کا معائنہ مفت کرےگی، جانوروں کی دوائیں 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی، افتتاحی تقریب آج ہوگی امید ہے میئر کراچی افتتاح کریں گے، دو سے چار روز میں منڈی کے راستوں پر بینر لگ جائیں گی۔

ترجمان مویشی دوست منڈی اُمّ ایمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب بیوپاری پورے سال کی کمائی کرنے آرہے ہیں مویشی منڈی کے حوالے سے آفیشل نیوز پیج بھی بنادیا گیا ہے، جہاں آپ کو مویشی دوست منڈی کے حوالے سے مصدقہ معلومات ملتی رہیں گی، کوئی بدگمانی نہ پھیلائیں، یہ بکرا عید کلچر فیسٹیول ہے اور اسے فیملی فیسٹیول بنارہے ہیں، میڈیا کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں ان کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں