فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں، میرا تحفہ میری مرضی، آئین شکن سابق وزیر اعظم عمران خان

0
270

اسلام آباد: آئین شکن سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانے کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو  وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا۔ ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی، اگر پیسہ بنانا ہوتا تو گھر کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرکے کروڑوں روپیہ بناتا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ‏فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں تو ان کی مرضی وہ جو چاہیں کریں۔

فرح خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہے؟ اس سلسلے میں کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔ وزیراعظم نے بیچے گئے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

یاد رہے ‏سابق وزیراعظم عمران خان جو 14 کڑور کے تحفے توشہ خانے سے گھر لے کر گے ان  میں سے 10 کڑور 80 لاکھ کے تحفوں کے عوض 20 فیصد (دو کڑور سولہ لاکھ) ادائگی کی گئی۔ یہ تحفے حکومت میں آنے کے 2 مہینوں کے اندر وصول ہوئے اور رکھ لیے گے۔ 50 فیصد ادائیگی والی بات 100 فیصد جھوٹ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں