کراچی: لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کے قتل میں بچی کے قتل میں ماں ہی ملوث نکلی۔
شہلا قریشی ایس ایس پی انوسٹیگیشن کے مطابق انچارج شعبہ تفتیش لیاقت آباد اطہر ملک نے کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزمہ عمیمہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
ملزمہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی جس پر شوہر سےجھگڑا رہتا تھا۔ ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھر میں سامان بکھیرا تھا۔ 22 دن کی بچی کی لاش دس مارچ کو گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ ملزمہ نے ڈکیتی کی اطلاع دے کر بیہوشی کا ڈرامہ بھی رچایا تھا۔