کراچی: فرئیر کے علاقے میں بااثر شخص کی لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ زیاتی کا واقعہ ملزم کے گھر پر پیش آیا اور مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست دیتے ہی ملزم کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم بلوچستان کے بااثر گھر سے تعلق رکھتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا جناح اسپتال میں میڈیکل کیا جارہا ہے اور میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہو جائے گی۔
ایف آئی آر کے متن میں مبینہ زیاتی کا واقعہ ملزم کے گھر پر پیش آیا اور لیڈی ڈاکٹر کی ملزم یاسر شاہ سے دوستی زوار نامی دوست نے کرائی تھی۔ خاتون ڈاکٹر کو ملزم نے 14 نومبر کو گھر سے پک کیا تھا اور ملزم یاسر لیڈی ڈاکٹر کو اپنے فلیٹ پر لے کر گیا تھا۔ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو اپنے فلیٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزاحمت کے دوران خاتون ڈاکٹر کو ہاتھ اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو ڈرایا اور دھمکیاں بھی ہے۔ ملزم نے خاتون کو گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔