وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ملاقاتیں جاری

0
2

ریاض (ش ن) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں دیگر سعودی اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی ائیرفورس کی فضا میں سلامی، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی پائلٹس کا عربی زبان میں شکریہ ادا کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا، ائیرپورٹ لاونج میں وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، استقبال کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستان سفیر احمد فاروق بھی شامل تھے۔

اس موقعے پر وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ قصر الیمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا جامنی کارپٹ پہ استقبال کیا نیشنل گارڈ نے گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات جاری تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں