ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی کارروائی، مقدمات درج

0
64

کراچی: ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے  کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کاروائی کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔ مقدمات، تھانہ عزیز بھٹی گلشن اقبال کراچی کے درج شدہ مقدمہ الزام نمبر 763/2021 زیر دفعہ 380,408,468,471, 109 تعزیراتِ پاکستان کے تسلسل میں درج کیے گئے ہیں۔

 مارچ 2021 میں آغا منصور علی برانچ مینجر، جے ایس بینک، گلشن اقبال کراچی, عائشہ مرزا، عدیل لطیف فائنانس گولڈ ایگزیکٹو, کامران آپریشن مینیجر، محمد سلیم ریلیشن شپ مینجر نے ملی بھگت، فراڈ اور دھوکا دہی سے مختلف افراد کے ناموں پر مصنوعی/نقلی سونے کے زیورات کے عوض 20 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد حاصل کیے۔

ملزم عدیل لطیف نے اپنی ماں  عذرا لطیف کے نام پر دو گاڑیاں ہونڈا سٹی مالیت 24 لاکھ اور ہونڈا سوک مالیت 34 لاکھ روپے خریدی۔ جن کی ادائیگی عائشہ مرزا/ لائبہ فاطمہ جوائنٹ اکاؤنٹ سے کی گئی جبکہ ملزم عدیل لطیف نے 24 لاکھ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔

ملزمہ عائشہ مرزا نے گیارہ مختلف افراد کے ناموں کو استعمال کرتے ہوئے حاصل شدہ رقم سے اپنی ماں عابدہ برلس کے نام پر ٹویوٹا پراڈو گاڑی مالیت 80 لاکھ اور 16 فلیٹس رفعت ریزیڈنسی میں، ایک مکان گلشنِ معمار، ایک بنگلہ کے ڈی اے اسکیم نمبر 24 میں جبکہ اپنے نام  پر 16 پلاٹس کی فائلیں ملیر ٹاؤن میں حاصل کیں جن کی مالیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ عدیل لطیف، عزرا لطیف، عائشہ مرزا، فاطمہ لائبہ، مسمات عابدہ برلس کے خلاف درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں