لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچوں کو آگ لگا دی

0
179

لاہور: طلبہ میں بڑھتے ہوئےکرائم رجحان کا عملی نمونہ سامنے آگیا۔ ‏لاہور میں حملہ آوروں نے انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچوں کو آگ لگا دی ہے۔

کاہنہ نو کے علاقے میں امتحانی ‏سینٹر کا سپرنٹنڈنٹ محمد عامر رشید انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حل شدہ پرچے واپس بینک جمع کرانے کے لئے موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ موٹرسائیکل سوار دو ماسک پہنے مسلح نوجوانوں نے اس پر حملہ کر دیا اور حل شدہ پرچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی جبکہ آگ کی زد میں آکر سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل بھی جل کرمکمل تباہ ہوگئی ہے۔ ملزمان آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ‏وزیر ہائیر ایجوکیشن  پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں