انسانیت کی اعلیٰ مثال، لیڈی ڈاکٹر اور اس کے شوہر نے جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچا لی

0
179

پشاور: سیر و تفریح کے لئے آنیوالا نوجوان نلتر جھیل میں ڈوب گیا۔ جھیل پر موجود لوگوں نے نوجوان کو پانی سے باہر نکالا تو اس کی سانس بند اور جسم مردہ حالت میں تھا۔

اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر جھیل پر سیر کے لئے آئی ہوئی لیڈی ڈاکٹر قراۃ لین اور اس کے شوہر اسرار نے نوجوان کو مصنوعی سانس دی جس کے بعد نوجوان کا سانس بحال اور جسم میں حرکت شروع ہو گئی۔

لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر کی ایک گھنٹہ کوشش کے بعد نوجوان کی حالت مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔ اہلخانہ اور وہاں پر موجود لوگوں نے لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں