کراچی: وزیراعظم عمران خان کی ڈیڑھ لاکھ رجسٹرڈ ٹائیگر فورس میں سے صرف 5 ہزار ٹائیگر ہی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے تیار، باقی 1لاکھ 45 ہزار نے فون پر خدمات پیش کرنے سے معذرت کرلی۔
وزیراعظم کی کورونا وائرس کے خلاف ٹائیگر فورس کے لئے ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروائی تھی۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ نواجوان ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے جن میں سے ایک لاکھ سے زائد نوجوان پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
ٹائیگر فورس کے انچارج عثمان ڈار کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتے سے ان ٹائیگرز کو زمہ داریاں سنبھالنے کے لئے بلایا جارہا ہے جس میں اب تک صرف پانچ ہزار نے کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی جبکہ باقی تمام نے ٹڈی دل یا اس کے علاوہ کوئی بھی ڈیوٹی کی حامی بھرتے ہوئے کورونا سے صاف انکار کردیا۔