کورونا وائرس: تھائی حکومت نے دفاعی اخراجات میں 557 ملین ڈالر کٹوتی کا اعلان کردیا۔

0
59

کراچی: تھائی لینڈ کی حکومت نے اپنے 2020 کے دفاعی بجٹ میں 557 ملین امریکی ڈالرز کی کمی کردی ہے، اس کمی سے حاصل ہونے والی رقم مرکزی حکومت کے کورونا وائرس کے بحران کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے قائم کئے گئے فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق یہ کٹوتی تھائی لینڈ کے 2020 کے دفاعی بجٹ کو تقریبا ٹی ایچ بی 213۔7 بلین تک لے گئی ہے، جوکہ ٹی ایچ بی 231۔7 بلین کے منصوبہ بند فوجی اخراجات کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصد کی کمی ہے، جس کی تصدیق اس سال کے شروع میں بجٹ دستاویزات میں کی گئی تھی۔ تھائی لینڈ کا دفاعی بجٹ 2019 میں ٹی ایچ بی 227 ارب تھا۔

رائل تھائی آرمی (آر ٹی اے) کے ترجمان کرنل وینتھائی سووری نے ایک پریس کانفرنس میں بجٹ میں کٹوتی کی تصدیق کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں