کراچی: سندھ کے نامور تاریخ دان گل حسن کلمتی انتقال کر گئے۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف محقق، ادیب اور تاریخ دان گل حسن کلمتی جہانِ فانی سے کوچ کر گئے، وہ سندھی، اردو، انگریزی کی کئی کتابوں کے مصنف تھے۔
گل حسن کلمتی کی نماز جنازہ آج حاجی عرضی گوٹھ گڈاپ ملیر میں 11 بجے ادا کی گئی۔ گل حسن کلمتی جگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، دسمبر 2022 کے بعد ان کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہو گئی تھی اور وہ بستر پر آ گئے تھے، کراچی کے ایک اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔