وانا (شھزادین) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں 23 مئی کو ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ پولیو کی جانب سے تحصیل سطح پر کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ڈی پی او خانزیب مہمند کے ہدایت پر شرکت کو یقینی بنایا۔
محکمہ پولیو کے اعلیٰ اہلکاروں نے واضع کردیا کہ پچھلے سالوں جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں ریفیوزل کیسز ذیادہ سامنے آرہے تھے اور پولیو ٹیموں میں بعض اہلکاروں نے سرکاری اہلکاروں کے بچوں کی انگلیوں پر صرف نشان لگاتے تھے۔ اس بار کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی۔
محکمہ صحت کے مطابق اس بار سکیورٹی کے حوالے سے صورت حال ناگفتہ بہ ہیں پولیس کی تعاون درکار ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے پولیس تھانہ رغزائی کے ایڈیشنل ایس ایچ او سیف الله وزیر اور انگوراڈہ تھانہ کے انچارج زبیح الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کے ہدایت کے مطابق 23 مئی کو ہونے والی پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کو فل پروف سکیورٹی دینگے اور انکاری والدین کے خلاف بروقت کاروائی کرینگے۔
انھوں نے کہا کہ ہر پولیو ٹیم کے ساتھ دو/دو پولیس اہلکار بطور سیکیورٹی گارڈ دیئے جائینگے انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے مذید کہاکہ پولیو مہم کو ثبوتاز کرنے کی مد میں کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔