اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا زلفی بُخاری کے استعفے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زلفی بُخاری نے الزامات کی بوچھاڑ میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مستعفی ہو کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔ سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کابینہ کے ہر ممبر کو ایسی بہادری دکھانی چاہیے۔
میں جانتا ہوں کہ زلفی بُخاری ایک انتہائی مخلص انسان ہیں اور مجھے یقین ہے کہ زلفی بخاری ان الزامات سے بہت جلد بری الزمہ ہو کر سرخرو ہوں گے۔