پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر

0
78

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کردیا۔ سیرینا آغا 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرزر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ سیرینا آغا نے برک بیک کالج، یونیورسٹی آف لندن سے ہیومین ریسورس منیجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی
وہ پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل ایک  مقامی مینوفیکچرنگ کمپنی کی گروپ ہیڈ آف ایچ آر اور کینیا کی دو کمپنیوں میں بحیثیت کنسلٹنٹ کام کرچکی ہیں اور سیرینا آغا مجموعی طور پر 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں