کراچی، گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر افغان طالبان کے بارے میں ایک خبر چل رہی تھی جس میں افغان طالبان کی جانب سے ایسا دعوا کیا جارہا تھا کہ گویا وہ بھارت کیخلاف جنگ لڑیں گےـ خبر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب منسوب کی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ عیدالفطر کے بعد بھارت کے خلاف جنگ کا آغاز کریں گےـ
ذبیح اللہ مجاہد نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور وضاحت کی جن اکاؤنٹس سے یہ خبریں چلی ہیں وہ میری یا عباس ستانکزئی کے نہیں ہیں بلکہ جعلی ہیں ـ واضح رہے کہ افغان طالبان کا شروع سے یہی مؤقف رہا ہے کہ وہ صرف افغانستان میں لڑتے ہیں ـ