اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ایف آئی اے، پاسپورٹ میں لمبے عرصے سے بیٹھے لوگوں کو تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ ڈھائی سال گزر گئے ہیں، حکومت کا بڑا حصہ گزر چکا ہے،خ اور سات سے 8 دنوں میں فیصلے لاگو ہوجائیں گے۔ اپوزیشن چھ مہینے سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے۔
انیوں نے کہا یہ ملک میں دو ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا۔ عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا۔ عمران خان نے تمام وزرا کو متحرک ہو کر کام کی ہدایت کردی ہے۔ کویت کے 2011 سے بند ویزے کھلنے جارہے ہیں۔ نواز شریف کا پاسپورٹ شارٹ نوٹس پر تیار کرنے کو تیار ہیں اور نواز شریف اس پاسپورٹ پر صرف پاکستان آسکیں گے۔ ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں اور خاندان کے اندر ہی ہیں۔ ٹھنڈ کے روزے گزریں گے، سیاست میں سکون آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں۔ پی ڈی ایم اسمبلی میں آئے اور پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ نہ دوسری کی وزارت میں مداخلت کرتا ہوں اور نہ کرنے دیتا ہوں۔ وزیراعظم کا پیغام لے کر قطر گیا تھا۔ قطر سے ایل این جی کی ڈیل ہوئی ہے، تعلقات بہتر ہوئےہیں۔ کائرہ صاحب دوست ہیں، کھوسہ دوست ہیں، بلاول بھی دوست ہے۔