لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورزنصب کرنے کا منصوبہ بنالیا، فواد چودھری

0
34

لاہور: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورز نصب کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں دھند کے حوالے سے اہم اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھند کی وجہ مشرقی پنجاب میں جلائی جانے والی فصلیں ہیں۔ اس کا ثبوت واہگہ بارڈر پر لگا میٹر ہے جو بتا رہا ہے کہ واہگہ پر فضاء لاہور شہر کے مقابلہ زیادہ آلودہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورز نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ فوگ ٹاور سے سموگ میں کمی ہوگی اور اس کا تادیر فائدہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں