بھارت جان لے کہ سچ چھپائے نہیں چھپتا، شہریار آفریدی

0
55

اسلام آباد: بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں سفارتکاروں کے سکرپٹڈ دورے پر شہریار خان آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاروں کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اُن سڑکوں سے فوجی بنکر اٹھا دیے گئے جہاں سے سفارتکاروں کا گزر ہونا تھا۔ بنکر اٹھانے کا مقصد سفارتکاروں کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں امن کا جعلی عکس پیش کرنا ہے۔ بھارت جان لے کہ سچ چھپائے نہیں چھپتا اور بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں