ملک میں عملا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

0
73

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوالمپور طیارے کے واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے اور حکومت میں شرم وحیاء ختم ہوچکی ہے۔ بجلی کے طویل بریک ڈائون کی ابھی تک تحقیقات سامنے نہیں آئی۔ ملک میں عملا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ 19 جنوری کو سلیکٹڈ حکمرانوں کو دھاندلی کے زریعے مسلط کرنے اور فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینگے۔ 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی تاریخی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں