بھکر: جنڈانوالہ میں صحافی پر تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صحافی پر تشدد کا واقعہ بھکر کے نواحی علاقے جنڈانوالہ میں پیش آیا جہاں 2 ملزمان نے مقامی صحافی پر تشدد کرکے ویڈیو وائرل کی تھی۔ تشدد کا شکار صحافی حسیب گوندل مقامی اخبارسے وابستہ ہے، ملزمان نے 9 دسمبر کو صحافی کو جنڈانوالہ کے نواحی گاؤں میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس میں ملزمان نے صحافی کو صحافت چھوڑنے اور صحافت سے توبہ کرنے کا بھی کہا۔
دوسری جانب صحافی کا دعویٰ ہےکہ تجاوزات کے خلاف خبریں شائع کرنے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے کے 7 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا۔