سکھر: سکھر حیدر آباد ایم 6 میگا کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتار ملزمان اینٹی کرپشن کورٹ سکھر میں پیش کردیے گئے۔ملزمان سے تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن کی جانب سے مزید ریمانڈ کی عدالت سے درخواست کی گئی۔
میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملازمین میں ڈی سی نوشہرو فیروز کا پی اے عزیز انصاری، رستم کھوسو، محراب پور کے تحصیلدار شفیق سومرو، سجاد میمن اور دیگر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب 15 ملزمان فرار ہوگئے ہیں اور سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس کی زمین خریداری میں کرپشن کرنے پر 22 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔