حیدرآباد و سکھر موٹر وے کرپشن کیس، 6 ارب کرپشن کی تحقیقات، نیب کا 2 ملزمان کی 13 پراپرٹیز کا سراغ، دونوں ملزمان کی دو دو کروڑ روپے جمع کرانے کی پیشکش

0
57

کراچی (مدثر غفور) نیب کراچی نے سکھر اور حیدرآباد کے درمیان موٹروے کی تعمیر میں 5 ارب 80 کروڑ کرپشن کیس میں نامزد ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تشفین عالم اور سندھ بینک کے مینیجر رفیق احمد نے جو 13 پراپرٹیز اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام پر خریدیں ان کا سراغ لگالیا ہے جبکہ حیدرآباد و سکھر موٹر وے کرپشن کیس میں دو ملزمان نے کرپشن کا اعتراف کرکے پلی بارگینگ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔ دونوں ملزمان نے دو دو کروڑ روپے جمع کرانے کی بھی پیشکش کردی۔

دستاویزات کے مطابق ملزم تشفین عالم کی خوشدامن کے نام پر گراچی کی ایک قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک بنگلہ اور اسلام اباد کی قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں دو قیمتی پلاٹ، ملزم کی اہلیہ کے نام پر اسلام آباد میں ایک قیمتی فلیٹ اور اسلام آباد میں واقع ایک بڑی ہاؤسنگ اسکیم میں قیمتی پلاٹ، ملزم تشفین عالم کی خوشدامن پروین ضیاء (ایسوسی ایٹ/ بے نامی دارز) کے نام پر گراچی کی ایک قیمتی ہاؤسنگ اسکیم بحریہ ٹائون میں قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک بنگلہ مکان نمبر 65 پریسنکٹ 6 لوپ روڈ اور اسلام آباد بحریہ ٹائون کے بحریہ انگلیو میں قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک دو پلاٹ نمبر 16، بلاک این، پلاٹ نمبر 55 اسٹریٹ 11 سیکٹر او میں 2 قیمتی پلاٹ، ملزم کی اہلیہ عارفہ ضیاء (ایسوسی ایٹ/ بے نامی دارز) کے نام ایک فلیٹ اور ایک رہائشی پلاٹ جس میں فلیٹ نمبر 3- ایف تھرڈ فلو سیکٹر ای-4/11 اور رہائشی پلاٹ پیمائشی 175 مربع گز اوورسیز بلاک حامل رجسٹریشن نمبر بی ڈبلیو او ایف 19 ٹی 29 ڈبلیو بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد، بزریعہ املاک منتقلی کی ممانعت، ملزم کے برادر نسبتی سعود الحق (ایسوسی ایٹ/ بے نامی دار) کے نام پر اسلام آباد کی ایک اور قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں دو قیمتی پلاٹ، پلاٹ نمبر 103 اور 104 سیکٹر اے فیز 2 پائن سٹی اسلام آباد بذریعہ املاک منتقلی کی ممانعت، امبرین سید ملزم تشفین عالم کا بے نامی دار آفس نمبر 101 مڈوے کمرشل، بحریہ ٹائون، کراچی بذریعہ املاک کی منتقلی کی ممانعت اور بذریعہ ڈپٹی کمشنر ریسیور کا تقرر، سید رمیز حسین ملزم تشفین عالم کے بے نامی دار کی ایک گاڑی ایک پلاٹ، گاڑی نمبر بی کے وائی-949 ٹویوٹا جی ایل آئی ماڈل 2017 رجسٹرڈ بذریعہ املاک کی منتقلی کی ممانعت اور بذریعہ نیب ضبط کرنا جبکہ پلاٹ نمبر 583 اسٹریٹ 8 پراجیکٹ 22 ( بی ٹی کے ایف ٹی وائی 1042) بحریہ ٹائون کراچی بذریعیہ املاک منتقلی کی ممانعت، اختر مبین سہتو فروخت کنندہ (ملزم رفیق احمد کی جانب سے فروخت کنندہ کو 10 ملین روپے کی آدائیگی کردی گئی ہے) ولا نمبر 410 پریسنکٹ 17 بحریہ ٹائون کراچی بذریعہ املاک کی منتقلی کی ممانعت، اور بذریعہ ڈپٹی کمشنر ریسیور کا تقرر، رفیق احمد ولد رحمت سولنگی خود ٹویٹا پراڈو ٹی ایکس آئی 271، ماڈل 2018 چیسس نمبر ٹی آر جی آئی 50-0086568 کلر وائٹ غیر ریجسٹرڈ شدہ بذریعہ گاڑی کی منتقلی کی ممانعت، کرم اللہ سولنگی ملزم رفیق احمد کا بے نامی دار 2 فیصد کمرشل املاک موضع حمایتی نزد ریاض امجد، تحصیل بہاولپور سٹی ضلع بہاولپور بذریعہ املاک کی منتقلی سے منع کرنا اور بذریعہ ڈپٹی کمشنر ریسیور کا تقرر سمیت ملزم تشفین کے نام پر ہی ایک بے نامی دار کے نام پر قیمتی گاڑی اور کراچی کی ایک قیمتی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک بڑا اور قیمتی پلاٹ، بینک مینجر رفیق احمد کے نام پر ایک قیمتی گاڑی اور اس کے بے نامی دار کے نام پر کراچی اور بہاولپور میں دو پراپرٹیز شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں