پاک فضائیہ کے ائیر آفیسر کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

0
38

 اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور محمد اکرام الحق نور کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ائیر وائس مارشل محمد اکرام الحق نور نے فروری 1989 میں پاک فضائیہ کی ایڈمنسٹریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک ایڈ منسٹریشن ونگ کی کمانڈ کی۔ ڈائیریکٹر ایڈمن کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایڈمنسٹریشن) کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ آپ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں