کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ایس ایس پی شہلا قریشی کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے خدمات سر انجام دینے پر محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا، محکمہ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر آغا فخر حسین نے حکومت سندھ کی جانب سے ایس ایس پی شہلا قریشی (پی ایس پی) کو سندھ میں صنفی انصاف، انسانی حقوق اور کمزور برادریوں کے تحفظ کے حوالے سے مثالی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دیں، صنفی جرائم کی حوصلہ شکنی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے شہلا قریشی نے اسمگلنگ میں پرسنز ایکٹ 2018 جنسی مجرموں کے رجسٹر کے قواعد 2023 کے تحت 70 سے زیادہ پروٹیکشن ڈیسک اور مراکز کی آپریشنل نگرانی میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ سرٹیفکیٹ سندھ ہیومن رائٹس ڈیفنڈر تعریفی پروگرام کے تحت دیا گیا ہے، جس کا آغاز انصا، وقار اور نظام کی اصلاحات کے لئے پرعزم فرنٹ لائن محافظوں کے اعزاز کے لئے کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آغا فخر حسین نے کہا کہ ایس ایس پی شہلا قریشی عوامی خدمت اور انسانی حقوق کی وکالت کے اعلی ترین معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔