کراچی: شاہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے تاریخ رقم کر دی اور پانچ منٹ میں 9 لوگوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا جبکہ اہل علاقہ کے مطابق بن قاسم پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس ایک گھنٹے بعد موقع واردات پر پہنچی۔
تھانہ بن قاسم کی حدود یوسی پپری شاہ ٹائون کے علاقے مسجد واحد غنی کمرشل بازار میں دو موٹر سائیکل مسلح ڈاکو نے پانچ منٹ میں دکانداروں اور شہریوں سے 9 موبائل فونز اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
تھانہ بن قاسم کی حدود میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار کے خلاف شہریوں نے پولیس کیخلاف احتجاج شروع کردیا اور ایس ایچ او بن قاسم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
ایس ایچ او بن قاسم عوام کو روایتی لولی پاپ دے کر چلتے بنے اور کہا کہ بن قاسم تھانے میں ایک پولیس موبائل ہے گشت کیسے کریں۔
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ایس ایس پی ملیر، ڈی آئی جی ایسٹ سے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مکینوں کا پولیس کے خلاف احتجاج جاری۔ علاقہ مکینوں کے ردعمل پر پر ایس ایچ او بن قاسم نے علاقے میں موٹر سائیکل گشت شروع کروانے کا وعدہ کیا ہے۔