کرکٹر عمر اکمل کے جھوٹ کا سی ڈی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو نے پول کھول دیا

0
210

تحریر: احسان شوکت

لاہور: افسوس ہمارے “ہیرو” بھی جھوٹے ہیں۔ معروف کرکٹر عمر اکمل کے جھوٹ کا سی ڈی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو نے پول کھول دیا۔

کرکٹر عمراکمل نے برطانوی نژاد پاکستانی سمیت اپنے چار پرستار “فین” محمد فصیح علی، محمد اسلم، محمد اویس اورمحمد حسام شیخ کو گرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا تھا۔ کرکٹر عمر اکمل نے اپنی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائدکیا تھا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ شیخ علی اور تین مسلح افرادمیرے گھر میں داخل ہو گئے۔انہوں نے مجھے اور میرے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ ملزمان نے شراب پی رکھی تھی۔

ڈیفنس بی انویسٹی گیشن پولیس نے چاروں گرفتار ملزمان سے تفتیش کی تو کرکٹر عمر اکمل کے جھوٹ اور من گھڑت کہانی کا پردہ فاش ہوگیا۔

ملزمان کو عمر اکمل نے 15 پر کال کر کے موقع سے ہی گرفتار کرا دیا تھا۔مگر جیسا عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وہ افراد مسلح تھے اور انہوں نے شراب پی رکھی تھی۔تو پھر ان کا اسلحہ کہاں گیا؟۔پولیس کو کسی قسم کے اسلحے اورشراب کی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے میڈیکل/ملاحظہ میں شراب نوشی کی تصدیقی رپورٹ کہاں ہے؟۔سب سے بڑھ کر اپنے پرستاروں سے ذیادتی یہ ہے کہ ان پرسنگین الزام لگایاگیا کہ وہ گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے مجھے اور میرے گھر والوں پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مگر عمر اکمل کے اپنے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں واضح نظر آرہا ہے کہ وہ لوگ گھر میں داخل تک نہیں ہوئے جبکہ آپ کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنانا تو بہت دور کی بات ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دن جو بھی واقعہ ہوا وہ گھر کے باہرسڑک پر ہوا ہے۔کتنے افسوس کی بات ہے ہمارے ہیرو بھی اپنی جھوٹی انااور ضد میں اپنی فیملی تک کودرمیان میں لے آتے ہیں۔

عمر اکمل کی جانب سے تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر

میری اپنے ہیروز سے گزارش ہے کہ خدارا اپنے پرستاروں کی قدر کریں۔چاہے جانے کا احساس تو بادشاہت کے احساس کی مانند ہوتا ہے۔آپ اللہ رب العزت کا شکر ادااوراپنے اندر عاجزی پیدا کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں