متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

0
33

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن کا کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ، کمیٹی کو عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔

اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے۔ اسپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسد قیصر یہ فرض نبھا کے اہل نہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے بجائے اپنی توپوں کا رُخ سپیکر اسد قیصر کی طرف موڑ لیا ہے۔ اپوزیشن نے سپیکر کا 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں