اپوزیشن کا مقصد صرف قوم کو مایوس کرنا اور اُن کا حوصلہ توڑنا ہے، زرتاج گل

0
60

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ میں شکایات پر بذات خود نوٹس لے کر فوری کارروائی کی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ کسی منصوبے میں اتنی بروقت کارروائی اعلی ترین سطح پر ہوئی۔ رنگ روڈ کو اپنے گھر کے راستے کے لئے بنوانے والے شریف برادرز وزیراعظم عمران خان کی شفافیت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ (ن) کے ترجمانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وزیر اعظم عمران خان کے احتساب کے غیر جانبدارانہ رویے پر کیا تنقید کریں؟۔ (ن) لیگ پہلے سوچ لے کہ اس نے کہنا کیا ہے، پوری پارٹی بڑے میاں اور چھوٹے میاں کے بیانیوں میں دھکے کھا رہی ہے۔ کرپشن سے لیس ن لیگ نے اپنے دور میں ایسی کوئی مثال قائم نہ کی۔ اپوزیشن کا مقصد صرف قوم کو مایوس کرنا اور اُن کا حوصلہ توڑنا ہے۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جنہوں نے پاکستان کو ناکام کیا۔ ملکی نظام اور معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور عوام کو اُن کے حقوق سے محروم کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں