لاہور: پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں نامعلوم افراد غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی‘ کی برانچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ملازم کو قتل کردیا گیا۔
شیخوپورہ کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اطہر اسماعیل نے بتایا کہ دو افراد فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے باہر آئے اور ان میں سے ایک نے باہر سے فائرنگ کی۔ گولیاں آؤٹ لیٹ کے اندر کام کرنے والے ورکر کو لگیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور اندر داخل نہیں ہوئے تھے۔ گولیوں کا نشانہ بننے والے ورکر کی شناخت 45 سالہ آصف نواز کے طور پر ہوئی ہے، جو خان کالونی کا رہائشی تھا اور آؤٹ لیٹ کے کچن میں کام کر رہا تھا۔ اُسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔