کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ، اربوں روپے کرپشن میں ملوث نیب زدہ افسران کی لوٹ مار جاری ہے۔
سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن سرکاری اشتہارات کی بندربانٹ پر خاموش ہِیں جبکہ محکمہ کی ویب سائٹ پر سرکاری اشتہارات کی لسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیوں جاری نہیں کروارہے اس کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔
رواں ماہ 8 اپریل کے بعد سے کوئی بھی سرکاری اشتہارات کی لسٹ محکمہ اطلاعات سندھ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی گئی۔

روزنامہ سرویچ اور روزنامہ دی میل سکھر اخبارات میں سرکاری اشتہارات کی بھرمار ہے، لیکن یہ دونوں اخبارات کہیں نظر نہیں آرہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر یہ اخبارات کس کے ہیں جسے خوب نوازا جارہا ہے۔