پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند

0
104

وانا (شہزادین وزیر) پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ پچھلے تین دنوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے. جس سے روزانہ کی بیناد پر ایکسپورٹ اور امپورٹ میں کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہیں دوسری جانب بارڈر پر ار پار اباد وزیر قبائل گیٹ بندش کی وجہ سے مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے گیٹ بندش کے باعث انگور آڈہ بازار میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔

انگوراڈہ کسٹم حکام کے مطابق گیٹ بندش سے ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں قومی خزانے کا روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپیے نقصان ہورہا ہے۔

ٹریڈ یونین کے مطابق بارڈر پر دونوں اطراف میں اشیائے خوردونوش اور سبزی ومیوا جات سے بھری سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہیں۔ تیز دھوپ کی وجہ سے لدھے ہوئی سامان کا ضیاع ہورہا ہے، اس حوالے سے بارڈر آر پار آباد قبائل اور کاروباری حضرات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیں کہ پاک افغان بارڈر انگواڈہ گیٹ پر امدورفت کا سلسلہ بحال کیا جائے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل تحریک طالبان پاکستان نے پاک افغان بارڈر کے قریب سراکنڈہ کے علاقہ زیبا پہاڑ کے احاطے میں رات کی تاریکی میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں میجر شجاعت سمیت دو اہلکار شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہوگئے تھے اور جوابی کاروائی میں متعدد حملہ اور مارے گئے تھے جس کے باعث میں مذکورہ گیٹ کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں