امریکہ کا سب سے بڑا سرکاری خبر رساں ادارہ نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر بند

0
22

کراچی: امریکہ کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے ‘وائس آف امریکہ’ کو بند کردیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ادارے کے ملازمین کے معاہدے منسوخ کرکے تقریباً 1,300 صحافیوں، پروڈیوسرز اور معاونین کو چھٹی پر بھیج دیا، وائس آف امریکہ دنیا کی 50 زبانوں میں نشریات پیش کرتا تھا۔

صدر ٹرمپ نے وائس آف امریکہ پشتو اردو سمیت چالیس سے زیادہ زبانوں میں چلائی جانے والی میڈیائی آوٹ لیٹس کو ایک صدارتی آرڈر کے تحت  فورا بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وائس آف امریکہ کے تمام سٹاف کو ایک میل کرکے بتایا گیا ہے کہ آپ مزید دفتر نہ آئیں۔ آج صبح سے وائس آف امریکہ کی نشریات بھی تعطل کا شکار رہا، تمام مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین گھر بھیج دئیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں