اسلام آباد پولیس کا خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

0
79

اسلام آباد: شہر اقتدار کی پولیس نے خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی اسامی پر بھرتی کے لئے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔

خواجہ سراؤں کو بھی پولیس میں بھرتی کے لئے دیگر مرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ 2018 کے تحت کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں