وانا: کمانڈنٹ اسکاؤٹس فورس ضلع لوئر وزیرستان اویس شمیم کے ساتھ وانا پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کا ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران کمانڈنٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بدولت جنوبی وزیرستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے سے علاقے میں بہتری آئیگی لیکن اخلاص کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہیں۔ گومل زام سے لیکر انگورآڈہ تک کشادہ پختہ سڑک بنے گی اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گے۔
کمانڈنٹ اویس شمیم نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک میں دہشت گری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہیں۔ جون جولائی کے مہینوں میں علاقہ اعظم ورسک میں دہشت گردوں کی جانب سے متعدد پولیس اہلکار شہید کردیے گئےجو افسوسناک ہے۔
آخر میں کمانڈنٹ اویس شمیم نے کہاکہ 2001 میں وانا میں سکیورٹی کے حوالےسے کیا صورت حال تھی۔ تعلیمی ادارے غیر فعال انفراسٹرکچر بارودی مواد کے نذر ہوگئے تھے۔ آج سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے علاقے میں امن لوٹ آیا اور گومل زام روڈ، کیڈٹ کالج وانا اور شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام پاک فوج کے مرہون منت ہیں۔
اویس شمیم نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنا احمد زئی وزیر قبائل کا دیرینہ خواب تھا اور آج پاک فوج کے مخلصانہ کاوشوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔