شہباز حکومت کی چینل و اخبارات مالکان کو اشتہارات میں کروڑوں روپے کی بندر بانٹ

0
7

اسلام آباد: شہباز حکومت میں چند لوگوں کا قومی خزانہ لوٹنے کا نیا فارمولا سامنے آگیا۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ڈمی اخبارات اور بھوکے میڈیا سیٹھوں میں بانٹ دو! اخبار پڑھنے والا کوئی نہیں، اشتہار کروڑوں کے اور یہ وہی چینلز ہیں جو اپنے ورکر کو تنخواہ تک نہیں دیتے۔

شہباز حکومت میڈیا مالکان گٹھ جوڑ کی گندی ترین شکل میں ‏مارچ 2024 سے جون 2025 کے دوران 11 ارب روپے کے اشتہارات ایک سال میں میڈیا کے لیے دیے گئے۔ 932 اخبارات کو تقریبا 4 ارب روپے کے اشتہارات ملے۔

اوصاف اخبار کو 19 کروڑ روپے، ڈان 14 کڑور، ایکسپریس اردو 30 کروڑ، جنگ 43 کروڑ دیے گئے ہیں جبکہ 6 ارب ٹی وی چینلز کو دیے، جن میں جیو نیوز کو 64 کروڑ، 44 کروڑ اے آر وائی، دنیا 40 کروڑ، ایکسپریس اور سماء 38، 38 کروڑ، ہم نیوز 36 کروڑ، ڈان 31 کروڑ، چینل 24 کو 30 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں