شیخ الجامعہ سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید اور مذمت کرتی ہے، ترجمان وفاقی اُردو یونی ورسٹی

0
273

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی ترجمان ڈاکٹر ارم فضل کے مطابق بعض پرنٹ اور سوشل میڈیا ہر چلنے والی ان خبروں میں بالکل صداقت نہیں جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ جامعہ اردو کے موجودہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء کا تقرر بہت زیادہ یعنی 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ہوا ہے۔ درحقیقت وہ بہت کم تنخواہ ہر بطور شیخ الجامعہ، اردو یونیورسٹی میں رجوع بکار ہوئے ہیں تاکہ یہاں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کرکے جامعہ کی حالت زار کو بہتر کرسکیں۔

جامعہ اردو سالہا سال سے مستقل شیخ لجامعہ نہ ہونے کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔ ہروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء جامعہ اردو میں اعلی تعلیم کی ترویج و ترقی کے عظیم مقصد کی خاطر کینیڈا میں ٹینیورڈ پروفیسر کی ملازمت جس میں ان کی ماہانہ تنخواہ 15 ہزار ڈالرز تقریبا 25 لاکھ پاکستانی روپے چھوڑ کر جامعہ اردو میں بطور شیخ الجامعہ فرائض انجام دے دہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ میں رجوع بکار ہونے اور کینیڈا جانے کے لئے سفری اخراجات کے طور پر جامعہ کے فنڈز بھی استعمال نہیں کئے ہیں۔نیز انہوں نے اب تک تمام فیصلے میرٹ پر کئے ہیں۔باوجود اس کے کہ انہیں کینیڈا میں بعض فیملی اشوز درپیش ہیں وہ کینیڈا میں ہوکر بھی مستقل جامعہ کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے جامعہ کی تمام باڈیز کے اجلاس بروقت اور تواتر سے منعقد کرائے ہیں اور آن لائن ان کی صدارت بھی کی ہے۔ وہ شمالی امریکہ کی کئی جامعات سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کے اور جامعہ اردو کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوسکیں جن کے تحت جامعہ اردو کے اساتذہ، غیر تدریسی ملازمین اور طلبہ بین الاقوامی جامعات سے تعلیم و تربیت کے لئے مستفید ہوسکیں گے۔ شمالی امریکہ کی مختلف جامعات سے معاہدے کے تحت مختلف کورسز جامعہ اردو کے طلباء کو مختلف شعبہ جات میں پڑھائے جائیں گے جن کی مالیت کم از کم 24 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ہی ایک معاہدے کے تحت جامعہ اردو کے کم از کم 10 طلبہ بین الاقوامی جامعات میں وظائف کے تحت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ یہ تاثر بھی قطعی غلط ہے کہ جامعہ کے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی درحقیقت فنڈز کی وصولیابی میں تاخیر کے باعث تنخواہ دیر سے دی گئی لیکن تمام ملازمین کو پوری تنخواہ ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد شیخ آلجامعہ نے اپنی تنخواہ کے اجرا کے احکامات دیے۔ انشاءاللہ محترم شیخ آلجامعہ جلد پاکستان تشریف لے آئیں گے۔ ان تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی گمراہ کن خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جس میں شیخ الجامعہ سے متعلق غلط باتیں منسوب کی جاریی ہیں۔ جامعہ ان تمام خبروں کی سختی سے تردید اور مذمت کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں